Deen & Dunya دین اور دنیا

Reviews

User

‏❀ وہ عــــرش کا چـــراغ ﷺ ہیـــں ❀ ❀میں ان کے قدمـوں کی دھُــول ہوں❀
❀ اے زنــدگی... گــــواہ رہنـــــا ❀ ❀ میـں عاشـــــقِ رســـولﷺ ہــوں ❀... ‎#سرکارﷺ_کی_آمد_مرحبا< br> See more

User

طَلَعَ البَدْرُ عَلَيْنَا مِنَ ثَنِيَّاتِ الوَدَاع وَجَبَ الشُّكْرُ عَلَيْنَا مَا دَعَى لِلَّهِ دَاع
أَيُّهَا المَبْعُوثُ فِينَا جِئْتَ بِالأَمْرِ المُطَاع جِئْتَ شَرَّفْتَ المَدِينَة مَرْحبََاً يَا خَيْرَ دَاع
... #آقاﷺکی_آمد_مرحبا.. 💞
See more

User

محرم الحرام کی فضیلت محرم الحرام کا پورا مہینہ اﷲ تعالیٰ کی خصوصی توجہات کا محل ہے ، اس لیے اس ماہ میں جتنا ہوسکے عبادات میں خوب خوب کوشش کرنی چاہیے، جیسا کہ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کی تعلیمات میں ہمیں یہی حکم دیا گیا ہے ذیل میں چند احادیث ملاحظہ فرمائیے:
1)ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا سے مروی ہے کہ حضور اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ رمضان کے بعد سب سے افضل روزہ یوم عاشوراءیعنی دسویں محرم کا روزہ ہے۔
... 2)حضرت عباسؓ سے منقول ہے کہ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم سب سے زیادہ اہتمام نفلی روزوں میں عاشوراءکے روزہ کا فرمایا کرتے تھے۔
3)حضرت ابن عباس رضی اﷲ عنہما سے مروی ہے کہ ۰۱ھ میں آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے روزہ رکھا اور صحابہؓ کو بھی روزہ رکھنے کا حکم فرمایا ساتھ ہی یہ بھی فرمایا کہ آئندہ سال میں اس دن کو پاﺅں گا تو نویں محرم و دسویں محرم و گیارہویں محرم کو روزہ رکھوں گا تاکہ یہودیوں کے روزے اور ہمارے روزوں میں امتیاز ہوسکے۔
4)حضرت ابو قتادہؓ سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا عرفہ کا نفلی روزہ روزہ دار کے لیے دو سال کے صغیرہ گناہوں کا کفارہ ہوتا ہے، جس سال میں اس نے روزہ رکھا اور اس سے پہلے سال کا کفارہ ہوتا ہے، لیکن عاشوراءکا روزہ صرف ایک سال کے گناہوں کا کفارہ ہوتا ہے۔
5)حضرت عبداﷲ بن مسعودؓ سے مروی ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا میرا جو امتی عاشوراءکے دن اپنے اہل و عیال پر رزق میں فراخی کرے گا تو اﷲ تعالیٰ پورے سال اس کے رزق میں فراوانی عطا فرمائے گا۔ (مشکوة شریف) حضرت سفیانؓ کہتے ہیں ہم نے حضور اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم کے اس ارشاد پر عمل کیا تو پورے سال ہمارے رزق میں فراوانی رہی۔ اتباعِ نبی صلی اﷲ علیہ وسلم کی یہی برکات و ثمرات ہیں۔
See more

User

دارین دا سلطان ابنِ علی علیہ السلام ہے اِک بولتا قرآن ابنِ علی علیہ السلام ہے یہ مانا کہ مسلمان کی پہچان ہے کلمہ تو کلمے کا بھی نگہبان حسین ابنِ علی ہے

User

اچھی باتوں کو دوسروں تک شئیر کرنا صدقہ جاریہ ھے

User

داتا حضور کے حالات زندگی
حضرت داتا علی ہجویری کا نام سید ابوالحسن علی بن عثمان ہے۔آپ کانسب حضرت علی مرتضیٰ ؓسے ملتاہے۔ماں بہت بڑی وَلی تھیںماموں جان بھی بہت بڑے ولی اللہ تھے اورتاج اولیاء کے لقب سے جانے جاتے تھے۔ آپ کی والدہ اور ماموں جان کا مزار آج بھی افغانستان میں مرجع خلائق ہے ۔ داتاگنج بخش رضی اللہ عنہ440 ھ یا 401 ھ میں افغانستان کے شہر غزنی میں پیدا ہوئے ۔آپ کے مُرشد سید اَبو الفضل ختلی ؒ اور سلسلہ جُنیدی تھا جوحضرت جنید بغدادیؒ کی نسبت سے ہے۔ داتاگنج بخشؒ نے علمِ دین ک...
Continue reading

User

▪قبلہ حضرت صاحب قدس سرہ (گلھار شریف) نے 1982 میں یہ نصیحت اپنی زبان مبارک سے خود ایک سنگی کو لکھوائی :
★★★نصیحت★★★
عزیزو دوستو یارو یہ دنیا دارِ فانی ہے، ... دل اپنا مت لگاؤ تم لحد میں جا بنانی ہے
تم آئے بندگی کرنے پھنسے لذّات دنیا میں، ہوئی اندهی عقل تیری، تیری کیسی جوانی ہے
گناہوں میں نہ کر برباد عمر اپنی تو کر توبہ؛ کہاں ہیں باپ دادا سب کے تو جن کی نشانی ہے
نہ کر بل اپنی دولت پر نہ طاقت پر نہ حشمت پر کہ اس دنیا کی ہر اک چیز تجھ کو چھوڑ جانی ہے
تو کر نیکی نمازیں پڑھ خدا کو یاد کر ہر دم کہ آخر میں تیری ہر نیکی تیرے کام آنی ہے
نہ ہو شیطان کے تابع نہ بےفرمان رب کا ہو نبیﷺ کے در کا خادم بن مراد اچھی جو پانی ہے
شریعت کی غلامی کر گناہوں سے تو بچ یارا بری حالت ہو ظالم، چور کی جو مرد زانی ہے
تو روزی کها حلال اپنی سراپا نورِ تقویٰ بن کہ تقویٰ میں ترقی ہے یہ نعمتِ جاویدانی ہے
پکڑ لے پیرِ کامل کو کہ بیعت بهی ضروری ہے بجز مرشد کے اچھی بات کس جا تجھ کو پانی ہے
خدا یاد آئے جس کو دیکھ کر وہ پیرِ کامل ہے سوا مرشد کے دنیا کی محبت کس مٹانی ہے
شریعت کا غلام ہووے عجب اخلاق ہو اس میں دل اس کا مثلِ آئینہ ہو یہ اس کی نشانی ہے
اگر تو طالبِ مولا ہے اور اِصلاح کا جویا تو پکڑ مرشد، نصیحت یہ ایمانی ہے
عاجز دست بستہ عرض کرتا ہے سنو بھائی ؛؛ قسم رب کی نہ جھوٹ اس میں نہ لائق بدگمانی ہے-
See more

User

ســــــلطان صـــــلاح الدین ایوبی اور گــــستاخ رسول ﷺکا انجـــــام
جنگ حطین 4 جولائی 1187ء کو عیسائی سلطنت یروشلم اور سلطان صلاح الدین ایوبی کی افواج کی درمیان لڑی گئی۔ جس میں فتح کے بعد مسلمانوں نے پیش قدمی کرتے ہوئے بیت المقدس کو عیسائی قبضے سے چھڑالیا۔ مصر میں فاطمی حکومت کے خاتمے کے بعد صلاح الدین نے 1182ء تک شام، موصل، حلب وغیرہ فتح کرکے اپنی سلطنت میں شامل کر لیے۔ اس دوران صلیبی سردار رینالڈ کے ساتھ 4 سالہ معاہدہ صلح طے پای جس کی رو سے دونوں کے دوسرے کی مدد کرنے کے پاب...ند تھے لیکن یہ معاہدہ محض کاغذی اور رسمی ثابت ہوا اور صلیبی بدستور اپنی اشتعال انگیزیوں میں مصروف تھے اور مسلمانوں کے قافلوں کو برابر لوٹ رہے تھے۔ 1186ء میں عیسائیوں ‌کے ایک ایسے ہی حملہ میں ریجنالڈ نے یہ ناپاک جسارت کی کہ وہ دیگر عیسائی جنگجو امرا کے ساتھ شہرِ نبوی، مدینہ منورہ پر ناپاک حملے کی غرض سے حجاز مقدس پر حملہ آور ہوا۔ صلاح الدین ایوبی نے ان کی سرگرمیوں کی روک تھام کیلے فوری اقدامات کیے۔ نبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ وسلم کے اس حقیقی غلام نے اس بدبخت صلیبی سردار ریجنالڈ کا فوری تعاقب کرتے ہوئے اسے حطین کے تاریخی مقام پر جا لیا۔ سلطان نے اپنے آقائے نامدارصلی اللہ علیہ وسلم کے شہر مقدس پر حملے کی ناپاک جسارت کرنے والے صلیبی لشکر پر ایک ایسا آتش گیر مادہ پھینکوایا کہ:
جس سے میدان جنگ کی زمین پر چاروں طرف بھیانک آگ بھڑک اٹھی۔ اس خوفناک آتشیں ماحول اور بھڑکتے ہوئے شعلوں کے درمیان 1187ء کو حطین کے مقام پر تاریخ کی اس خوف ناک ترین جنگ کا آغاز ہوا جس کے انجام کو یاد کر کے آج بھی صلیبی حکمرانوں کے کانوں سے تپتا ہوا دھواں برامد ہوتا ہے۔ اس تاریخی جنگ کے نتیجہ میں تیس ہزار سے زیادہ عیسائی حملہ آور جہنم واصل ہوئے اور اتنے ہی قیدی بنا لیے گئے۔ بدبخت ریجنالڈ کو زندہ گرفتار کیا گیا اور پھر سلطان نے مدینۃ النبوی پر حملے کی ناپاک جسارت کرنے والے اس گستاخ صلیبی سالار کا سر اپنے ہاتھ سے قلم کیا۔
اس فتح کے بعد اسلامی افواج چاروں طرف عیسائی علاقوں پر پوری طرح چھا گئیں۔ جنگ حطین کی شاندار فتح کے فوری بعد صلاح الدین نے بیت المقدس کی طرف رخ کیا۔ سات دن کی خونریز جنگ کے بعد عیسائیوں نے ہتھیار ڈال کر سلطان سے رحم کی اپیل کی۔ اور یوں پورے اکانوے برس کے بعد قبلہ اول بیت المقدس دوبارہ مسلمانوں کے قبضہ میں آ گیا۔ بیت المقدس کی فتح مبارک سلطان صلاح الدین ایوبی کا ناقابل فراموش اورعظیم الشان کارنامہ تھا۔ فتح بیت المقدس کے موقع پر اللہ کی طرف سے نصرت و مدد کی وجہ جنگ حطین کے خوں ریز معرکے میں شہر نبوی مدینہ منورہ کی حفاظت و حرمت کیلیے والہانہ سربکفن لڑنے والے ایوبی سلطان کا عشق مصطفائی کا جذبہء ایمانی تھا۔
صد آفرین کہ اس مرد مجاہد نے جب تک شہر نبوی مدینہ منورہ کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے صلیبی لشکر کو خاک و خون میں روند نہیں ڈالا ، تب تک یا تو وہ مرد مومن مصلے پر اپنے اللہ کے حضور حالت سجدہ میں یا گھوڑے کی پیٹھ پر ہاتھ میں تلوار تھامے میدان جنگ میں موجود رہا۔ ایک سچے عاشق رسولﷺ سلطان صلاح الدین ایوبی اور اس کے سربکف مجاہدوں نے اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر اللہ کے محبوب نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ وسلم کی مقدس نگری کی حفاظت کی تو پھر مولائے کائنات اللہ سبحان تعالی نے بھی قبلہ اول بیت المقدس کی مبارک فتح کا سہرا ان کے ماتھے پر سجا کر انہیں تاریخ میں امر کر دیا ۔ اس فتح عظیم کے بعد بیت المقدس پر تقریباً 762 سال تک مسلسل مسلمانوں کا قبضہ رہا۔
See more

User

نہ پھیر مالا گھما نہ تسبیح نہ اور ھردم خدا خدا کر اُٹھادے پردہ دوئی کا دل سے سمجھ کے وردِ انا انا کر
میں ہی تو ہوں قلزمِ معنی، ھے میری ہستی مثال پانی... میں ہی تو آ آکے جا رہا ہوں، نظر میں سب کی سما سما کر
خودی میں اپنی میں خود نہاں ہوں، خودی میں اپنی میں خود عیاں ھوں یہ حال ساقی نے کردیا ھے شرابِ وحدت پلا پلا کر ...
نہاں ھے صورت عبودیت کی عیاں ھے سیرت ربوبیت کی یہ شان اپنی میں پارہا ھوں خودی کو اپنی مٹا مٹا کر ...
یہ مرنا جینا جو خلق کا ھے نہ سمجھا بیچین تو نے اس کو نہاں میں ہوتا ھوں احدیت میں ھزاروں صورت دکھا دکھاکر ..
See more

More about Deen & Dunya دین اور دنیا

Deen & Dunya دین اور دنیا is located at OL4 1sf Manchester, United Kingdom