7 Day News

About 7 Day News

Farooq Trading as 7 Day News, open 7 days a week from 6 am till 10 pm, 365 days a year, serving local community all needs under one business. We always list

Reviews

User

دُوسری قسط۔۔ بغیر کسی قسم کی مشقت کیۓ، بغیر کسی قسم کا معاوضہ ادا کیۓ ، ھر وقت تازہ رزق اور ھر کسی کے گھر کے قریب رزق۔ یہ ھے قرآن کا نظامِ ربُوبیتِ عالمینی ۔ اب زرا غور فرمائیں اگر ھر انسان کو رزق اُس کے گھر کے قریب میسر ھو جاۓ اور وہ بھی تازہ اور بِلا مُزد و معاوضہ تو اِس روۓ زمین پر انسان کی رزق کے حصول کے لیۓ روزانہ کی مُوومنٹ رُک جاۓ گی ۔ اور ایک اندازہ ھے کہ اٹھانوے فیصد روزمرہ کی مُوومنٹ رُک جاۓ گی۔ جبکہ موجودہ رائج الوقت ابلیسی نظامِ سرمایہء داری میں روزانہ پو پُھٹتے ھ...ی اِس کُرۂ ارض پر ایسی مارا ماری شروع ھوتی ھے کوئی انسان رزق کے لیۓ روزانہ دس، کوئی بیس،کوئی پچاس اور کوئی سو کلو میٹر فاصلہ طے کرتا ھے اتنا ھی فاصلہ گھر واپسی کے لیۓ بھی۔ نتیجتًہ ایندھن کا ضیاع، ٹریفک جام، ھر طرح کی پولوشن، گلوبل وارمنگ ، درجہ حرارت میں اضافہ ، موسمیاتی تبدیلیاں اور نہ جانے کیا کیا۔ اور یہ یہ ساری مشق محض رزق کے حصول کے لیۓ؟ بھلا یہ کیا نظام معیشت ھے جس میں اتنی ذلت کے ساتھ رزق ملتا ھے۔ اور جیسے جیسے کُرۂ ارض پر انسانی أبادی میں اضافہ ویسے ویسے اِس ذلت میں اضافہ۔ روز بروز کی بڑھتی جان لیوا آلُودگی میں انسانی صحت کی قیمت پر اتنی ذلت سے حاصل شُدہ رزق؟ بِلا شُبہ یہ تو لعنتی رزق ھے۔ ادنیٰ رزق ھے۔ اور کیمیکل اور پیسٹیسائڈز کی ملاوٹ اس کے علاوہ؟۔جسمانی مشقت کر کے پیسے کما کر اُس پیسے سے کیمیکل زدہ زھر آلوُد رزق؟ اور وہ بھی روزانہ کی پولوُشن پھیلا کر ؟ ۔ ایمانداری سی سوچیں کیا اسے ھم اپنی ترقی کا نام دے سکتے ھیں ؟ یعنی کیا ھم اِس ذلت زدہ ، زھر آلُود رزق کے حصول کے نظام کو اپنی ترقی کہیں ؟ ۔۔۔ اب آجائیں قرآنی نظامِ ربوبیت کی طرف۔ اللہ پاک ھمیں کیوں بغیر محنت کیۓ رزق کے نظام میں داخل کرنا چاھتا ھے۔ ۔۔۔ اس لیۓ کہ اللہ پاک نے انسان کو اشرف المخلوُقات خلق کیا ھے۔ عقلِ سلیم دی ھے غوروفکر کے لیۓ دماغ عطا کیا ھے۔ آپ کو معلوم ھے کہ کوئی بھی انسان مُشقت خوشی سے نہیں کرتا یعنی بہ طیبِ خاطر نہیں کرتا ۔ بلکہ نہ چاہتےھوۓ محنت کرتا ھے ۔ کیوں ؟ اس لیۓ کہ اللہ پاک نے اس کو طبع ھی ایسی عطا کی ھے کہ یہ آرام و سکوُن کو پسند کرتا ھے۔ اب جب خود اللہ پاک نے انسان کو طبعاً آرام پسند بنایا ھے تو وہ اِس سے مُشقت کیوں کرواۓ گا۔ اسی لیۓ وہ اِسے ایسا نظام معیشت دینا چاھتا ھے کہ یہ مُشقت سے بچے۔ کیا آپ نہیں دیکھتے کہ ھم جب جب کہیں گھنے درختوں کے جُھنڈ دیکھتے ھیں تو ھمارا جی مچل جاتا ھے اِسی طرح جب جب ھم گھنے سیاہ بادلوں کی گھٹا دیکھتے ھیں تو ھمارے اندر گُدگدی ھونے لگتی ھے۔ بھلا کیوں۔ اس لیۓ کہ ھمارے اجداد جنت کے باسی رھے ھیں اور اس جنت سے رغبت ھمارے جینز میں موجود ھے۔ اسی لیۓ اللہ پاک اپنے قرآن کے ذریعے ھمیں ایسے نظام میں داخل کرنا چاھتا ھے جو ھماری طبع کے عین مطابق ھے جس میں رزق کی چھینا جھپٹی نہیں ھوگی۔ رزق کی بُنیاد پر طبقات نہیں ھوں گے۔ امیر غریب کا تصور مٹ جاۓ گا تو موجودہ نظامِ سرمایہ داری دھڑام سے نیچے آن گرے گا۔ بھلا ایک انسان محض اس بنا پر دُوسرے انسان کا آقا قرار پاۓ کہ اس کے گھر زیادہ دانے ھیں اور دُوسرے کے گھر کم۔ یہ ھے فضیلت کا معیار؟ اتنا بودا؟ ( جاری ھے)
See More

More about 7 Day News

7 Day News is located at 22 Flatt road Nutbourne, PO188SJ Dundee
07969486453
http://AapPak.com